• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی جو پرواز بھی کرسکتی ہے

شائع January 13, 2021 اپ ڈیٹ January 13, 2021 06:59pm
— فوٹو بشکریہ کیڈیلاک
— فوٹو بشکریہ کیڈیلاک

جنرل موٹرز نے مستقبل کی ایسی کیڈیلاک گاڑی پیش کی ہے جو خودکار ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پرواز کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا گیا، جو کسی ہیلی کاپٹر کی طرح پرواز اور اتر سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کانسیپٹ گاڑی مستقبل کی ٹرانسپورٹیشن کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔

اس میں صرف ایک مسافر سفر کرسکے گا جو کہ تیکنیکی طور پر ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (وی ٹی او ایل) ڈران ہے، جو 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شہروں میں ایک سے دوسری چھت تک سفر کرسکتا ہے۔

یہ مکمل طور پر خودکار اور الیکٹرک گاڑی ہے جس میں 90 کلوواٹ موٹر، جی ایم لیتھیم بیٹری پیک اور الٹرا لائٹ ویٹ باڈی 4 روٹرز کے ساتھ ہے۔

یہ فلائنگ کیڈیلاک کی جھلک ایک ویڈیو کے ذریعے سی ای ایس میں پیش کی گئی تھی۔

کمپنی نے اسے متعارف کراتے ہوئے اسے شہروں میں فضائی سفر کرنے والی کیڈیلاک گاڑی قرار دیا۔

جنرل منیجر کے ڈیزائن چیف مائیک سیمکو نے بتایا 'یہ ڈرون جی ایم کے مستقبل کے ویژن کی کنجی ہے'۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ کیڈیلاک ڈرون بہت جلد آرہا ہے، جس میں سلائیڈنگ ڈورز اور ایک پینارومک گلاس روف دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ کیڈیلاک
فوٹو بشکریہ کیڈیلاک

گاڑی کے اندر کا کیبن لاؤنج جیسی نشست کے ساتھ ہے، جس میں بائیومیٹرک سنسرز، وائس کنٹرول اور دیگر ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔

کمپنی کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

CES

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026