• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

مائیکرو سافٹ اب پرانے ایج کی جگہ نئے براؤزر کو دینے کیلئے تیار

شائع February 6, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے 13 اپریل سے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹر میں پرانے ایج براؤزر کو نکال باہر کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد کرومیم پر مبنی نئے ایج براؤزر کی جانب صارفین کو متوجہ کرنا ہے، جس پر کئی ماہ سے کام جاری ہے۔

2 دہائیوں قبل مائیکرو سافٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر نے اپنے مقابلے پر موجود براؤزر جیسے نیٹ اسکیپ نیوی گیٹر کو کچل کر مارکیٹ میں بالادستی حاصل کرلی تھی۔

مگر نئے حریفوں جیسے فائرفوکس اور گوگل کروم نے مائیکرو سافٹ سے یہ اعزاز چھین لیا تھا اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ ایج کو جگہ دینے پر بھی کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

اس کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے ایج کو گوگل کروم کے اوپن سورس کرومیم فاؤنڈیشن پر منتقل کیا، جبکہ پرانے ایج براؤزر کو ایج لیگیسی کا نام دیا گیا۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ تو مائیکروسافٹ نے کافی عرصے پہلے ختم کردی تھی اب ایج لیگیسی کا نمبر ہے۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایک ونڈوز سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے ذریعے نئے ایج براؤزر کو کمپیوٹرز میں انسٹال کیا جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ سے نہ صرف نئے ایج کو انسٹال کیا جائے گا بلکہ ایج لیگیسی کو ریموو بھی کیا جائے گا۔

نیا ایج براؤزر پہلے ہی نئے ونڈوز 10 ورژن میں ڈیفالٹ براؤزر ہے۔

مائیکروسافٹ نے نئے ایج کا پہلا ٹیسٹ ورژن اپریل 2019 میں لوگوں کے لیے جاری کیا تھا جبکہ اس کا پہلا مستحکم ورژن جنوری 2020 میں پیش کیا گیا۔

یہ سافٹ ویئر گوگل کروم سے مماثلت رکھتا ہے تاہم کچھ مختلف فیچرز بھی دیئے گئے ہیں، جیسے ورٹیکل ٹیب ارینجمنٹ اور کلیکشنز وغیرہ۔

اسی طرح ایج فیچرز کو بھی بہتر کیا گیا ہے جیسے پہلے سے بہتر سرچ ڈیزائن۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024