پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور فہیم اشرف اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے۔

اس کے جواب میں حسن علی کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم 143 رنز پر 7 وکٹیں کھو چکی تھی لیکن محمد رضوان نے عمدہ سنچری بنا کر پاکستان کو 298 کے مجموعے تک رسائی دلائی تھی اور جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایڈن مرکرم کی سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے میچ میں 95 رنز سے کامیاب حاصل کر لی۔

پاکستان کی ٹیم کا سیریز میں فتح کے بعد ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے پی
پاکستان کی ٹیم کا سیریز میں فتح کے بعد ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے پی
پاکستان نے دن کی تیسری ہی گیند پر وین ڈر ڈوسن کی قیمتی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے دن کی تیسری ہی گیند پر وین ڈر ڈوسن کی قیمتی وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
ٹیمبا باووما اور ایڈن مرکرم نے نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
ٹیمبا باووما اور ایڈن مرکرم نے نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
کپتان بابر اعظم مین آف دی میچ حسن علی کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کپتان بابر اعظم مین آف دی میچ حسن علی کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقی بلے باز کگیسو ربادا کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقی بلے باز کگیسو ربادا کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی نے بھی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی نے بھی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
ایڈن مرکرم نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی
ایڈن مرکرم نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی
یاسر شاہ نے ویان ملڈر کی آخری وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو میچ اور سیریز میں فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: اے ایف پی
یاسر شاہ نے ویان ملڈر کی آخری وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو میچ اور سیریز میں فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستان نے پہلی ہی سیریز میں فتح حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستان نے پہلی ہی سیریز میں فتح حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹوں سمیت میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹوں سمیت میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

ای میل

ویڈیوز

27 فروری 2019 ملکی دفاع کےلیے تاریخ ساز دن
قبائلی اضلاع میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکزر کی کورونا ویکسینیشن شروع
راولپنڈی میں پتنگ بازوں نے پولیس کا ڈرون کیمرا گرا دیا
'پی ٹی آئی کے ایم این ایز پتہ کرلیں کہ حفیظ شیخ ہیں کون؟'

تصاویر

قلندرز کی پی ایس ایل2021 میں پہلی فتح
فوجی حکمرانی کے خاتمے تک لڑتے رہیں گے، میانمار کے عوام کا احتجاج
پاکستان 17سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کامیاب
ایک سال بعد پاکستان میں فیشن ویک کا اہتمام

تبصرے (0) بند ہیں