• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

مرسی کے حامیوں نے ملک گیر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

شائع August 13, 2013

رائٹرز فوٹو۔۔۔

 قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں پر مخالفین کا پتھراؤ۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے نمائیندے نے کہا ہے کہ مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں تصادم اس وقت شروع ہوا جب مرسی کے حامی وزارت داخلہ کی جانب مارچ کر رہے تھے۔

 مرسی کے حامیوں نے آج نگراں حکومت کی جانب سے ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ملک گیر اجتماعات اور لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

 فوجی حکومت کے حامیوں نے اپنی بالکونیوں سے مارچ کے شرکاء پر پتھر اور بوتلیں پھینکیں۔.

 دوسری جانب پولیس نے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

 چند ہزار مرسی کے حامیوں کو جو مارچ کا حصہ تھے مقامی رہائشیوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور مخالفین نے ان پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔

 مرسی کے حامیوں نے جواب میں ان پر بھی پتھراؤ کیا۔

 خواتین اور بچے جائے وقوع سے بھاگنے لگے۔ دو افراد آہنی سلاخیں لئے مظاہرین کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔

 تین جولائی کو اخوان السلمین سے وابستہ صدر محمد مرسی کو فوج نے اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک مختلف مظاہروں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 قاہرہ کے دو مقامات پر لاکھوں مظاہرین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جو مرسی کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025