جہاز میں قبلے کا رخ معلوم کرنے کیلئے ایپلیکیشن متعارف

سنگا پور: سنگا پور کی ایک کمپنی کریسنٹریٹنگ نے آئی فون پر مسلمانوں کیلئے نماز اور قبلہ کے رخ کی آگاہی کیلئے ایک اپلیکشن کا اضافہ کیا ہے، یہاں تک کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر بھی سفر میں نماز کے وقت اور قبلہ کے رخ کا پتا چل سکے گا۔
آئی فون پر اس اپلیکشن کی مدد سے مسافروں کو پروازوں کی تفصیلات اور نماز کے وقت اور قبلہ کے رخ کا پتا چل سکے گا۔
فرم کے چیف ایگزیکٹو فضل بہار دین نے بتایا کہ کریسنٹ ٹریپس کے نام سے یہ اپلیکشن ایک ماہ کے دوران اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کیلئے دستیاب ہو گا۔
اس اپلیکشن میں مسلمانوں کے نماز پڑھتے ہوئے آڈیو کلپس بھی شامل ہیں۔
فرم کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈینی بولڈک کا کہنا ہے کہ مسلم مسافر آج کی ٹریول انڈسٹری میں شاید سب سے بڑا طبقہ ہیں۔
ریسنٹریٹنگ اور امریکا میں قائم ایک فرم دینار اسٹینڈرڈ کی جانب سے گذشتہ سال جاری کردہ ایک مطالعے کے مطابق مسلم سیاح سال 2011ء میں سالانہ 126 ارب ڈالرز سیر وسیاحت پرخرچ کررہے تھے۔2020ء تک یہ رقم 192 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔موخرالذکر امریکی فرم مسلمانوں کے طرز حیات اور ان کے رجحانات کا مطالعہ کرتی ہے۔