• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live Covid 2019

پشاور میں ویکسینیشن کے بغیر سروسز کی فراہمی پر پابندی

شائع June 14, 2021

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کورونا ویکسینشین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسینیشن کے بغیرسرکاری سطح پر ہر قسم کی سروسز کی فراہمی پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ یا پیغام نہ ہونے پر حکومت کی جانب سے سروسز فراہم نہیں کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق انتقالات، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، اسلحہ لائسنس، این او سی، رجسٹری، فرد اجرا، درخواست، شکایات اور دیگر سروسز پر ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے محکموں کے سربراہان اورضلعے کے تمام افسران سمیت تمام متعلقہ برانچوں کے سربراہان کو فوری عمل درامد کے لیے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025