تصاویر: عالمی وبا کے دوران عیدالاضحیٰ کے رنگ

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2021

پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ممالک خصوصا جنوبی ایشیا کے مسلمانوں آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے سبب لگاتار دوسرے سال عیدالاضحیٰ ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر منائی جا رہی ہے اور انتظامیہ وائرس کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ آلائشوں کو بھی ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، افغانستان اور انڈونیشیا سمیت کچھ ممالک نے ایک دن قبل ہی عید منائی تھی۔

پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں سے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے قربانی کے جذبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مطلب صرف جانوروں کی قربانی نہیں ہے بلکہ اس سے مراد ایک اعلیٰ مقصد کے لیے اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قربانی کے بے مثال جذبے کی بدولت ہی پاکستانی قوم کو بڑی ذہانت، قومی حکمت عملی اور جرات کے ساتھ عالمگیر وبا سے بچا لیا گیا۔

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد خواتین ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی مرکزی عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگ دعا مانگ رہے ہیں— اے ایف پی

لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی جا رہی ہے— فوٹو: اے پی

بادشاہی مسجد میں نماز عید کے اجتماع میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی— فوٹو: اے پی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بچوں میں گائے بکروں کو ٹہلانے کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے— فوٹو: رائٹرز

کراچی کے ایک میدان میں نماز عید کے اجتماع کا روح پرور منظر— فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شہر آگرہ میں تاج محل کے سامنے واقع جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد دعا مانگی جا رہی ہے— فوٹو: اے پی

امرتسر کی جامع مسجد خیرالدین عیدالاضحیٰ کے اجتماع کے بعد بچے اور بڑے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ڈھاکا میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران فرزندان اسلام بارگاہی الٰہی میں سربسجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سینیگال کے دارالحکومت ڈکار میں بھی خواتین کی بڑی تعداد نے نماز عید کے مرکزی اجتماع میں شرکت کی— فوٹو: اے ایف پی

عراق کے شہر کوفہ میں جامع مسجد میں نماز عید کے اجتماع کا منظر— اے ایف پی

سری لنکا کے شہر کولمبو میں نماز عید کے اجتماع کے دوران کورونا کے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا— فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ میں عید کے اجتماع کی ادائیگی کے لوگوں اپنے پیاروں کی مغفرت کے لیے قبرستان میں فاتحہ خوانی کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی