پاکستان میں سیلاب، 108 ہلاکتیں، تین لاکھ متاثر

شائع August 18, 2013

مریدکے میں چند شہری سیلاب کے باعث گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ اے پی فوٹو۔
مریدکے میں چند شہری سیلاب کے باعث گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ اے پی فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث حالیہ سیلاب کے نتیجے میں اب تک 108 افراد ہلاک جبکہ تین لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'بارشوں کے باعث 334764 افراد متاثر، کم از کم 108 ہلاک اور 104 زخمی ہوچکے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے 770 دیہات زیر آب آچکے ہیں جبکہ 2427 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

افسر کے مطابق این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 44 ریلیف کمیپ قائم کردئے ہیں۔

پاکستان گزشتہ تین سال سے مون سون بارشوں کے بعد سیلابوں کا شکار رہا ہے جبکہ اسے اس حوالے سے مزید اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

2010ء میں ملک کا سب سے بد ترین سیلاب آیا تھا جس سے تقریباً 1800 افراد ہلاک جبکہ دو کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025