وینا ملک کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

09 اکتوبر 2021
انہون نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی—فائل فوٹو: فیس بک
انہون نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی—فائل فوٹو: فیس بک

متنازع بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ناسازی طبیعت کے باعث مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

وینا ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور ڈاکٹر ان کا بلڈ ٹیسٹ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کی 7 سال بعد اداکاری میں واپسی

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے'۔

وینا ملک کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد ان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وینا ملک نے تصدیق کی تھی کہ وہ 7 سال بعد جلد ہی اسکرین پر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

وینا ملک 2002 سے 2014 تک اداکاری میں مصروف دکھائی دیں، انہوں نے نہ صرف پاکستانی بلکہ متعدد بھارتی فلموں و ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی سابق شوہر کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو وائرل

تاہم گزشتہ 7 سال سے انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں نہیں دیکھا گیا، البتہ انہیں ٹی وی پر میزبانی کرتے ہوئے یا پھر بطور مہمان پروگرامات میں شامل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

وینا ملک کا آخری ٹی وی پروگرام 2016 میں ’مذاق رات‘ تھا جبکہ اس سے قبل وہ اسی طرح کے سیاسی و کامیڈی ٹی وی شوز میں دکھائی دیتی تھیں۔

وہ ماضی میں بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی شرکت کر چکی ہیں جب کہ انہوں نے متعدد بولڈ بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کر رکھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں