زخمی کمنز آسٹریلوی سیزن سے باہر

شائع August 19, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

سڈنی: آسٹریلیا کے نوجوان فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز دوبارہ کمر کی تکلیف میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے ممکنہ طور پر 14- 2013 کے زیادہ تر سیزن سے محروم رہیں گے۔

 کمنز کمر میں درد کی شکایت کے بعد گزشتہ ہفتے آسٹریلیا اے کے دورہ جنوبی افریقہ سے قبل از وقت ہی واپس آ گئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل آفیسر جسٹن پاؤلونی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ کمنز کی کمر کے نچلے حصے کی ہڈی میں گزشتہ سال اکتوبر میں کھچاؤ آیا تھا اور جنوری میں ایک مرتبہ پھر انہیں یہ تکلیف جزوی طور پر محسوس ہوئی جب وہ چیمپئن لیگ سے واپس آ گئے تھے۔

ان کی میدان میں واپسی کے لئے مکمل معائنہ کیا جائے گا لیکن توقع ہے کہ وہ اگلے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے زیادہ حصے سے باہر رہیں گے۔

ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر کے لئے یہ ایک اور دھچکہ ہے کیونکہ وہ 2011ء میں شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد کمر اور پاؤں کی انجریز کی وجہ سے آسٹریلیا کے گزشتہ دو ڈومیسٹک سیزن سے باہر رہے تھے ۔

انہیں گزشتہ سال آسٹریلیا کے ایک روزہ دورہ انگلینڈ سے انجری کے باعث بھی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔

کمنز انجریز کی طویل فہرست کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں صرف چھ فرسٹ کلاس میچ ہی کھیل سکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025