وسیم اکرم کا آسٹریلوی خاتون سے شادی کا اعلان
کراچی: پاکستانی کے عظیم باؤلر وسیم اکرم نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی گرل فرینڈ شینیرا تھامسن سے شادی کرلی ہے۔
وسیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'میں نے اور شنیرا نے گزشتہ ہفتے لاہور میں ایک سادہ تقریب میں شادی کرلی ہے اور یہ میری، میری اہلیہ اور بچوں کی زندگی کا نیا آغاز ہے'
47 سالہ وسیم کی پہلی اہلیہ 2009ء میں مخلتف اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔
وسیم نے گزشتہ ماہ 30 سالہ تھومسن سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
تھامسن گزشتہ ماہ کراچی آئی تھیں جسکے بعد وہ وسیم کے والد کی عیادت کے لیے لاہور گئیں جہاں شادی متعقد کی گئی۔
وسیم کا کہنا ہے کہ تھامسن نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اردو زبان سیکھ رہی ہیں جبکہ انکے دو بیٹوں اور شنیرا کے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔
وسیم نے پاکستان کے لیے 104 ٹیسٹ اور 356 ایک ون ڈے میچز کھیلے۔
انہیں دنیا کے بہترین باؤلروں میں شمار کیا جاتا تھا اور ابھی بھی وہ پاکستان میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔