یورپی یونین کی طرف سے مصر کو اسلحہ اور سیکورٹی امداد معطل
برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، کیتھرین ایشٹن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مصر کو سیکورٹی آلات اور ہتھیاروں کی فرہمی معطل کر دی جائے-
ان کا کہنا تھا کہ مصر میں جاری تشدد کے حوالے سے ہونے والے اٹھائیس ملکی بلاک کے وزراء کے اس ہنگامی اجلاس میں مصر کو دی جانے والی امداد کا بھی از سر نو جائزہ لینے پر اتفاق کیا-
چار گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایشٹن نے کہا: 'ہم تشدد کے ہر واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فوج کے حالیہ اقدامات غیر مناسب ہیں'-
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین تمام فریقوں سے تشدد روکنے کی اپیل کرتی ہے اور تممام فریقین کو چاہئے کہ وہ ایک ساتھ بیٹھ کر ملک کو مہران سے نکلنے کے لئے ایک سیاسی حل نکلیں-
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصر کو دی جانے والی تمام امداد کا جائزہ لیں گے تاہم سب سے زیادہ ضرورت مندود کی امداد جاری رکھی جائے گی- ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبر ممالک مصر کے عوام کی مدد جاری رکھنا چاہتے ہیں-
وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مصر کو ایسے تمام ایکسپورٹ لائسنس منسوخ کر دے جائیں جن میں ایسے آلات شامل ہو جو کہ مظاہرین کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہو اور یہ کہ وہ مصر کے لئے تمام اسلحہ لائسنس اور سیکورٹی امداد کا ازسر نو جائزہ لیں گے-