اوول ٹیسٹ بارش سے متاثر
لندن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں جاری ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہو سکا۔
بدھ کو پہلے دن کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 307 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی تھی۔
شین واٹسن نے ٹیسٹ کی بہترین اننگز 176رنز کھیلی جو آسٹریلیا کے مضبوط مجموعے کی بنیاد تھی۔
یہ ان کی صرف تیسری ٹیسٹ سینچری تھی جبکہ 25میچوں اور48اننگز میں پہلی سینچری سکور۔
انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر2010ء میں موہالی کے مقام پر انڈیا کے خلاف 126رنز کی اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی۔
انگلینڈ پہلے ہی پانچ میچوں کی ایشز سیریز تین - صفر سے اپنے نام کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ اپنی سرزمین پر کسی ایشز سیریز میں چار ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا جبکہ 36سال بعد آسٹریلیا کو اس طرح کی شکست ہوسکتی ہے کہ انہوں نے ایشز میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔