حرا مانی نے اداکاری و گلوکاری کے بعد ڈیجیٹل میڈیا کی قدم میں رکھتے ہوئے جہاں اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا، وہیں انہوں نے کاروباری دنیا میں بھی قدم رکھ دیا اور پرفیوم بھی متعارف کرادیا۔

حرا مانی نے 26 مئی کو انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی مداحوں کو سرپرائز دیے ہیں، انہوں نے پہلی اداکاری کی، پھر کامیڈی کی اور پھر انہوں نے میزبانی میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بعد ازاں گلوکاری بھی کی اور ڈراموں میں رونے دھونے کے کردار بھی ادا کیے مگر اب وہ جلد ہی مداحوں کو نیا سرپرائز دینے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طعنے دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں، ان کے طعنوں سے بیویاں وزن کم کرلیتی ہیں، حرا مانی

بعد ازاں 27 مئی کو انہوں نے ایک اور ویڈیو میں اپنے یوٹیوب چینل کو متعارف کرانے سمیت اپنا پرفیوم متعارف کرانے کا اعلان کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

انہوں نے یوٹیوب چینل کھولتے ہی اس میں پہلی ویڈیو اپنے پرفیوم کی تشہیر کی اپ لوڈ کی اور وہ سرخ لباس میں دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں: حرا مانی کے کورونا کے شکار ہونے پر شوہر نے سوال اٹھا دیا

انہوں نے سرخ لباس میں اپنے نام سے متعارف کرائے گئے پرفیوم کی بوتل بھی دکھائی۔

حرا مانی کی جانب سے یوٹیوب چینل کھولے جانے کے بعد ہی ان کے مداحوں نے اسے سبسکرائبر کرنا شروع کردیا اور ان کی ویڈیو کو ایک ہی گھنٹے میں ہزار بار سے زائد بار دیکھا گیا۔

حرا مانی سے قبل متعدد اداکاراؤں اور ماڈلز نے بھی اپنے یوٹیوب چینل متعارف کرائے تھے اور وہ وہاں پر اپنی مصروفیات، میک اپ، فٹنیس، ڈائیٹ اور ذاتی زندگی سمیت گلیمرس کی دنیا کی باتیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

علاوہ ازیں حرا مانی کی طرح ہی متعدد شوبز شخصیات نے پرفیومز متعارف کرانے کے لیے بیوٹی برانڈز اور کلاتھنگ برانڈز بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں