بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں

اپ ڈیٹ 20 جون 2022

بنگلہ دیش اور بھارت میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی مسلسل بارشوں کے سبب بنگلہ دیش کے وسیع شمال مشرقی علاقے زیر آب آ گئے جس کے بعد پڑوسی علاقوں اور مقامات سے کٹ جانے والے گھرانوں کو نکالنے کے لیے فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

اسکولوں کو امدادی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ دریا کے بند ٹوٹنے کے سبب چند گھنٹوں میں ندیوں کی زد میں آجانے والے دیہات میں رہنے والے افراد کی رہائش کا بندوبست کیا جا سکے کیونکہ یہ تمام افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت کی ریاست آسام میں 5 روز کی مسلسل بارش کے بعد سیلاب سے 18لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور بھارت کے شمال مشرق میں بالائی علاقوں میں آنے والے دو دنوں میں سیلاب سے صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش: ایک لڑکا سیلاب زدہ علاقے سے گزر رہا ہے—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش: ایک لڑکا سیلاب زدہ علاقے سے گزر رہا ہے—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش میں سیلاب کے دوران لوگ ڈوبی ہوئی سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہیں—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش میں سیلاب کے دوران لوگ ڈوبی ہوئی سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہیں—فوٹو:رائٹرز
بھارت: ریاست آسام میں لوگ سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
بھارت: ریاست آسام میں لوگ سیلاب زدہ سڑک سے گزر رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
بھارت: ریاست آسام میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد فوجی جوان سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نکال رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
بھارت: ریاست آسام میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد فوجی جوان سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نکال رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
بنگلہ دیش میں سیلاب کے دوران پناہ کی تلاش میں لوگ کشتی پر سوار ہو رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش میں سیلاب کے دوران پناہ کی تلاش میں لوگ کشتی پر سوار ہو رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش میں سیلاب کے دوران کے مناظر—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش میں سیلاب کے دوران کے مناظر—فوٹو:رائٹرز
بھارت: ایک لڑکی اپنے بھائی کو لے کر بارش کے بعد سیلاب سے گزر رہی ہے—فوٹو:رائٹرز
بھارت: ایک لڑکی اپنے بھائی کو لے کر بارش کے بعد سیلاب سے گزر رہی ہے—فوٹو:رائٹرز
بھارتی ریاست آسام میں ایک شخص پانی سے گزر رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی
بھارتی ریاست آسام میں ایک شخص پانی سے گزر رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی
بھارت اور بنگلہ دیش میں 
 سیلاب نے تباہی مچادی—فوٹو:اے ایف پی
بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی—فوٹو:اے ایف پی
بنگلہ دیش  لوگ سیلاب زدہ علاقے سے کشتی کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز
بنگلہ دیش لوگ سیلاب زدہ علاقے سے کشتی کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز
بھارت:ریاست آسام میں  پانی سے گزرتے ہوئے ایک شخص اپنی سائیکل لے کر جا رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی
بھارت:ریاست آسام میں پانی سے گزرتے ہوئے ایک شخص اپنی سائیکل لے کر جا رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی