دنیا کے مختلف حصوں میں عید الاضحیٰ کے رنگ

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2022

دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے اتوار کے روز عیدالاضحیٰ منائی، جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے اور اسلام کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔

کچھ ممالک بالخصوص مشرق وسطیٰ، افغانستان، لیبیا اور کینیا میں عیدالاضحیٰ ایک روز قبل منائی گئی، جب کہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک آج عید منا رہے ہیں۔

عید الاضحی میں مویشیوں کو ذبح اور ضرورت مندوں کو گوشت تقسیم کیا جاتا ہے، ایسے میں کچھ ممالک میں کووڈ 19 کے دوبارہ سر اٹھانے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

یہ تہوار حج کے اختتام کی نشان دہی کرتا ہے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی جانب سے اللہ کی اطاعت کے لیے اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیاری کی یاد دلاتا ہے۔

9 جولائی کو شام کے شہر دمشق کی اموی مسجد میں خواتین عید الاضحی کے پہلے دن نماز ادا کر رہی ہیں— تصویر: رائٹرز

قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں لوگ بچوں میں غبارے تقسیم کرتے ہوئے—تصویر: اے ایف پی

مسلمان ہفتہ کو آگرہ کے تاج محل کے سامنے عید الاضحی کی نماز ادا کر رہے ہیں—تصویر: اے ایف پی

کراچی میں لوگ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے—تصویر: اے ایف پی

انڈونیشیا کے بندے آچے کی مسجد میں لوگ نماز عید کے لیے اکٹھے ہوئے—تصویر: اے ایف پی

نائیجیریا کی مسلمان خواتین عیدالاضحیٰ کے موقع پر، دہلی کی جامع مسجد میں تصویریں کھینچتے ہوئے—تصویر: رائٹرز

نئی دہلی میں واقع جامع مسجد میں مسلمان عید کی نماز ادا کر رہے ہیں—تصویر: اے ایف پی

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا سپاہی واہگہ سرحد پر عید الاضحی کے موقع پر پاکستان رینجرز کے سپاہی سے مٹھائی وصول کر رہا ہے—تصویر: اے ایف پی

کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کا ایک منظر—تصویر: اے ایف پی