تصاویر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج

05 اگست 2022

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو 3 برس مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا گیا جبکہ پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے اور آزاد کشمیر میں بھی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

یوم استحصال کشمیر پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ '5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں'۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ استحصال کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 3 سال ہو چکے ہیں جس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا تھا۔

فوٹو: اے ایف پی —
فوٹو: اے ایف پی —
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما محبوبہ مفتی حامیوں کے ساتھ  سری نگر میں جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما محبوبہ مفتی حامیوں کے ساتھ سری نگر میں جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
پولیس جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرنے پر سری نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں کو روک رہی ہے— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
پولیس جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرنے پر سری نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں کو روک رہی ہے— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
سری نگر میں جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
سری نگر میں جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں— فوٹو: توصیف مصطفیٰ / اے ایف پی
آزاد کشمیر: اقوام متحدہ سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کو قرار دینے کا مطالبہ کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آزاد کشمیر: اقوام متحدہ سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کو قرار دینے کا مطالبہ کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ — فوٹو: اے ایف پی
آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ — فوٹو: اے ایف پی
آزاد کشمیر میں مظاہرین بھارت کے غیرقانونی اقدام کے خلاف بھارتی پرچم نذر آتش کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آزاد کشمیر میں مظاہرین بھارت کے غیرقانونی اقدام کے خلاف بھارتی پرچم نذر آتش کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا جارہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا جارہا ہے— فوٹو: اے ایف پی