دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی پاکستان کے نام

شائع August 24, 2013

اے پی فوٹو --.
اے پی فوٹو --.

ہرارے: پاکستان نے اوپنر احمد شہزاد کے شاندار 98 رنز ناٹ آؤٹ اور کپتان محمد حفیظ کی تین وکٹوں کی بدولت میزبان زمبابوے کے خلاف 19 رنز سے کامیابی حاصل کر کے دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔

ہرارے سپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرز ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے چھتیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

جمشید تئیس رنز بنا کر ایس ڈبلیو مڈاکاڈزا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پہلے مقابلے کے مین آف دی میچ قرار پانے والے شہزاد نے آج بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وہ دو رنز کے فرق سے سینچری مکمل نہ کرسکے اور اٹھانوے رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان محمد حفیظ نے بھی چوون رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان ایک سو تینتا لیس رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

پاکستان نے آج کھیلے جانے والے میچ میں محمد عرفان اور سعید اجمل کو آرام دیتے ہوئے اسد علی اور ذوالفقار بابر کو کھلایا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے بیس اورز کے خاتمے پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے-

بیٹنگ میں نصف سنچری بنانے کے بعد کپتان محمد حفیظ نے بولنگ میں بھی تین ابتدائی وکٹیں حاصل کیں جس میں زمبابوے اننگز کے ٹاپ اسکورر ہیملٹن مساکادزا کی وکٹ بھی شامل تھی-

زمبابوے کی جانب سے سباندہ نے 23, ہیملٹن مساکادزا نے 41, کپتان ٹیلر نے تین، ولیمز نے 25, موراما صفر، والر 20 اور ایلٹن چیگمبرہ نے 35 رنز بنائے-

پاکستان کی جانب سے حفیظ کی تین وکٹوں کے علاوہ ذولفقار بابر نے دو جبکہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی-

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025