یمن: بس میں دھماکہ، فضائیہ کے چھ اہلکار ہلاک

شائع August 25, 2013

دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار تحقیقات کررہے ہیں۔ رائٹرز فوٹو۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار تحقیقات کررہے ہیں۔ رائٹرز فوٹو۔

صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائیہ کے اہلکاروں کو لے جارہی ایک بس میں اتوار کے روز زور دار دھماکہ ہوگیا جس سے کم از کم چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق بس میں نصب کردہ یہ بم اس وقت پھٹ پڑا جب وہ صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب گامزن تھی جو کہ ایئر بیس سے ملحقہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کے جسم کے ٹکڑے دھماکے کی شدت سے بس سے باہر آگئے تھے۔

جزیرہ نما عرب کی القاعدہ کی شاخ یمن میں اکثر سرگرم رہتی ہے اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025