ورلڈ امیچیور اسنوکر چیمپئن آصف پروفیشنل سرکٹ میں

شائع August 26, 2013

اے پی پی فوٹو --.
اے پی پی فوٹو --.

کراچی: ورلڈ امیچیور اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ایک کاروباری شخصیت سے 20،000 ڈالر کی سپانسر شپ حاصل کرنے کے بعد اگلے سال اسنوکر کے پیشہ ورانہ سرکٹ میں جائیں گے۔

31 سالہ پاکستانی، محمد آصف نے گزشتہ سال بلغاریہ میں امیچیور ٹائٹل جیتا تھا اور وہ پیشہ ور سرکٹ میں شامل ہونے کے اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرنے کے لئے نقد امداد منتظر تھے۔

ندیم عمر نامی ایک کاروباری شخص کی جانب سے دو ملین روپوں ($20,000) ملنے کے بعد اب یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

بے حد خوش اور مسرور آصف کا کہنا ہے کہ نومبر میں لٹویا میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے بعد وہ پیشہ ور سرکٹ میں جائیں گے۔

عمر کا کہنا ہے کہ انہیں آصف کے حالات کے بارے میں میڈیا سے پتا چلا۔

عمر ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو، عمر نے رپورٹرز کو بتایا، "ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ اس کے حقدار تھے لہذا میں نے انہیں ان کا جائز حصہ دینے کا فیصلہ کیا'۔

عمر پاکستان میں مقامی کرکٹ ٹیموں کو بھی مالی معاونت کرتے ہیں۔

1994 میں محمد یوسف کے امیچیور اسنوکر چیمپئن بننے کے بعد، محمد آصف دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ ٹائٹل جیتا ہے-

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025