• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live PTI Long March

ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ایک شخص ہر حد عبور کررہا ہے، آصف زرداری

شائع November 5, 2022 اپ ڈیٹ November 5, 2022 02:31pm

سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں آصف زرداری نے بظاہر سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالہ سے کہا کہ ’ایک شخص اس ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر حد کو عبور کر رہا ہے، اس شخص کو ملکی سالمیت اور اداروں کی پرواہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026