سندھ حکومت کا کراچی میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022
شرجیل میمن نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
شرجیل میمن نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

حکومت سندھ نے کراچی میں ایک نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے ’مکمل طور پر ماحول دوست‘ بیڑے شامل ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر تازہ اقدام کی مختصر تفصیلات شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیادوں پر سفر کا کامیاب آغاز

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت کراچی میں نئی ​​بس سروس شروع کرنے جارہی ہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نیا منصوبے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے جاری ہیں جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت یکے بعد دیگرے نئے روٹس لانچ کیے گئے ہیں۔

تاہم الیکٹرک بسوں کی پائیداری کے حوالے سے شکوک تاحال برقرار ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی اقدام زیادہ عرصے تک چل نہیں پایا تھا۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ نے مارچ 2021 میں اسی طرح کا اقدام اٹھایا تھا اور اس وعدے کے ساتھ کراچی میں ملک کا پہلا الیکٹرک بس پروجیکٹ شروع کیا تھا کہ سال کے آخر تک ان ماحول دوست گاڑیوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ سندھ کا پیپلز بس سروس کے کرائے میں 100 فیصد اضافہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکٹرک بس کو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور ایک اسٹاپ کا کرایہ کم از کم 10 روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ پائیدار ثابت نہیں ہوا اور اس واحد روٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں