تصاویر: پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں تیسری مرتبہ رسائی

09 نومبر 2022

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی اور اب تک ایک مرتبہ چمپیئن بنی ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کے 53 اور کپتان کین ولیمسن کے 46 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 152 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک بلے باز کو شاداب خان نے آؤٹ کیا۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلی ہی گیند پر محمد رضوان نے چوکا مارا اور بابراعظم کے ساتھ مل کر دونوں بلےبازوں نے 105 رنز کی شان دار شراکت قائم کی اور اپنی نصف سنچریاں بھی بنائیں، نوجوان بلے باز محمد حارث نے قیمتی 30 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب لایا۔

قومی ٹیم نے ہدف آخری اوور کی پہلی گیند میں 3 وکٹوں پر 153 رنز بنا کر حاصل کرلیا، محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شان مسعود اور افتخار احمد آؤٹ ہوئے بغیر جیت حاصل کرکے میدان سے باہر آئے—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم اور کیوی کپتان کین ولیمسن ٹاس سے پہلے گلے ملے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے گزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا—فوٹو: اے ایف پی

فن ایلن نے ایک باؤنڈری حاصل کی لیکن شاہین آفریدی نے ان کو پویلین لوٹا دیا—فوٹو: اے ایف پی

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی

شاہین آفریدی نے شان دار باؤلنگ کی—فوٹو: اے ایف پی

محمد نواز نے باؤلنگ میں ایک قیمتی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے کی کوشش کی—فوٹو: اے ایف پی

ڈیرل مچل نے نصف سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے شان دار نصف سنچریاں بنائیں—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم اور محمد رضوان نے 105 رنز کی شراکت قائم کی—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے 57 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے—فوٹو: اے ایف پی

محمد حارث نے 30 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے جیت پر خوب جشن منایا—فوٹو: اے ایف پی