• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C
Live PTI Long March

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں سزا یافتہ مجرم سے ملنے گئے، عمران خان

شائع November 11, 2022 اپ ڈیٹ November 11, 2022 05:48pm

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم کو سمجھنا ہے کہ قوم کے ساتھ ہو کیا رہا ہے، پاکستان سے چوری کیے ہوئے پیسے سے لیے گئے گھر کے اندر وزیراعظم لندن جاتا ہے، پاکستان کا سزا یافتہ مجرم جو جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا تھا کہ وہ علاج کروانے جا رہا ہے، یہ اس کو ملنے جاتا ہے۔

گجرات میں جی ٹی ایس روڈ پر لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے حالات کیوں ایسے ہیں کہ بھکاریوں کی طرح دنیا سے بھیک مانگتے پھرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی نواز شریف مشرف کے دور میں اس ملک سے جھوٹ کر گیا تھا کہ میں نے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا جبکہ 8 سال کے بعد سعودی عرب کے شہزادے نے معاہدہ دکھایا، ان کو این آر و ملا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026