• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
Live PTI Long March

راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر امڈ رہا ہے، عمران خان

شائع November 16, 2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم حقیقی آزادی کے قافلوں میں نکل رہی ہے اور راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی کا سمندر امڈ رہا ہے۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام پر مسلط بے مہار گروہ سے قوم کو آزاد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے ذریعے ملک و قوم کو معاشی و سیاسی پستیوں سے نکالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئین کے تابع ریاستی ادارے وقت کی نزاکت کا احساس اور قوم کی خواہشات کا احترام کریں، فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد تیزی سے مسلط ہوتی تباہی کے قدم روکنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025