• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
Live PTI Long March

پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو راولپنڈی جانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

شائع November 24, 2022

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو راولپنڈی جانے کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی لانگ مارچ کے لیے پلان اے اور پلان بی تیار کر لیا گیا ہے اور ابھی پلان اے کے مطابق کام مکمل ہو چکا ہے۔

شیخ امتیاز نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، قافلہ 26 نومبر کو صبح 7 بجے روانہ ہو گا۔

پی ٹی آئی لاہور کے سیکریٹری اطلاعات اویس یونس نے کہا کہ قافلہ براستہ موٹروے لاہور ٹول پلازہ سے راولپنڈی لانگ مارچ کے لیے روانہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے ’آ رہا ہے لاہور‘ کے نام سے شہر میں ڈیجیٹل میڈیا مہم بھی شروع کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025