Dawnnews Television Logo

دنیا بھر میں 2023 کے آغاز پر آتش بازی

نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ہوا، اس کے بعد آسٹریلیا میں آتش بازی کی گئی۔
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 05:12pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2022 کو الوداع کہہ دیا گیا اور نئے سال 2023 کا استقبال آتش بازی اور جشن کےساتھ کیا گیا۔

اگرچہ پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ، 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔

دنیا میں سب سے پہلے 2022 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے ہوا، کچھ منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجاتا ہے، اس کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے ہوتا ہے، جس کے بعد سڈنی میں جشن منایا جاتا ہے۔

چینی شہر وہان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر غبارے ہوا میں چھوڑ رہے ہیں حالانکہ چین میں کورونا وبا کا پھیلاؤ جاری ہے—فوٹو: رائٹرز

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر آتش بازی کی گئی—فوٹو:رائٹرز

غزہ شہر میں 2022 کے آخری غروب آفتاب کے دوران فلسطینی پینٹر ساحل سمندر پر 2023 بنا کر کھڑا ہے—فوٹو: رائٹرز

2023 کی آمد کے موقع پر ہانگ کانگ میں آتش بازی کے مناظر—فوٹو: رائٹرز

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2023 کے نئے سال کی تقریبات کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جارہا ہے—فوٹو: رائٹرز

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آتش بازی کا ایک منظر—فوٹو:اےایف پی

نئے سال کے موقع پر  سنگاپور میں لوگ آتش بازی دیکھ رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں آتش بازی ہوئی—فوٹو: رائٹرز

چین کے صوبے جیانگ سو میں سال کے آغاز پر ورلڈ تھیم پارک پر ’2023‘ لکھا ہوا ہے—فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 2023 کا استقبال آتش بازی سے کیا جارہا ہے، اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود ہیں—فوٹو: رائٹرز

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بڑی تعداد میں لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

2022 میں دیوالیہ ہونے والے سری لنکا میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی—فوٹو: اے ایف پی