’اے چاند تم کہاں ہو، رمضان کے چاند پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023
چاند نظر آنے کا اچانک اعلان اور دلچسپ تبصرے
چاند نظر آنے کا اچانک اعلان اور دلچسپ تبصرے

کئی گھنٹوں کے اجلاس کے بعد بالآخر رویت ہلال کمیٹی نے نصف رات کروڑوں پاکستانیوں کے اس سوال کا جواب دیا کہ ’کیا کل سے رمضان شروع ہوگا‘۔

رویت ہلال کمیٹی نے معمول سے کافی دیر بعد اعلان کیا کہ چاند نظر آگیا ہے اور پہلا روزہ جمعرات (آج) کو ہوگا۔

لیکن ہمیشہ کی طرح ٹوئٹر صارفین نے اس پر خوب تبصرے کیے۔

ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ٹوئٹس اور میمز کے ذریعے دلچسپت تبصرے کیے۔

صارفین نے رویت ہلال کمیٹی کی تاخیر اور پھر اچانک سے اعلان پر بھی میمز شیئر کیں۔

کسی نے لکھا کہ ’کیا رویت ہلال کمیٹی اعلان کا انتظار کراتے ہوئے سب کو اپنی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر چپکے رہنے سے لطف اندوز ہوتی ہے‘۔

تو کسی نے مزاحیہ تصویر کے ساتھ لکھا کہ تراویح کا انتظار کرنے والے شہریوں کو جب اچانک سے چاند کا پتا چلے تو کیا محسوس ہوگا۔

ایک صارف نے فلم کی تصاویر کا سہارا لے کر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کے جذبات بتائے کہ جب پوری قوم اگلے دن چاند نظر آنے کی امید کرلے اور پھر اسی روز چاند نظر آجائے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا چاند سے ایک ہی سوال ہے کہ ’اے چاند تم کہاں ہو۔‘

کسی نے لکھا کہ ہر سال چاند کی طرف سے سرپرائز ہی ملتا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ میں تصویر کے ذریعے عوام کے جذبات بتائے کہ جب آپ کو پتا چلے کہ چاند نظر آگیا ہے اور مبارک کے پیغامات کی بھرمار ہونی ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’چاند بھی حیرانی کے عالم میں ہوگا‘۔

ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ انداز میں چاند پر دلچسپ تبصروں کے ساتھ میمز بھی بنائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں