رمضان المبارک کے استقبال میں لندن میں پہلی بار خوبصورت لائٹس لگائی گئی ہیں، جس سے پورا علاقہ چاند اور تاروں کی روشنی سے جگمگا اٹھا ہے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق لیسٹر اسکوائر اور پکاڈیلی کو ملانے والی سڑک کوونٹری اسٹریٹس پر 30 ہزار لائٹس لگائی گئی ہیں۔

یہ لائٹس پورے رمضان لندن کی سڑکوں پر جگمگائیں گی جہاں 13 لاکھ مسلمان آباد ہیں، لائٹس کا افتتاح میئر لندن صادق خان نے کیا جب کہ ممتاز گلوکار ناٹی بوائے اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

فوٹو: پی اے میڈیا
فوٹو: پی اے میڈیا

لائٹس لگانے کا اقدام غیر منافع بخش تنظیم رمضان لائٹس یو کے کی جانب سے کیا گیا۔

تنظیم کی بانی عائشہ دیسائی نے کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو اس علاقے میں کرسمس لائٹس دیکھا کرتی تھیں اور انہیں مشرقی وسطیٰ میں بھی رہنے کا موقع ملا جس کے بعد وہ لائٹس کا جادو لندن میں بھی دکھانا چاہتی تھیں۔

فوٹو: پی اے میڈیا
فوٹو: پی اے میڈیا

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے واقعی اہم ہے، رمضان میرا بھی پسندیدہ مہینہ ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہم یہاں ہیں’۔

فوٹو: پی اے میڈیا
فوٹو: پی اے میڈیا

ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا آغاز 3 برس قبل کیا تھا، یہ اسلام کو مثبت طریقے سے پیش کرنے کا طریقہ ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے نجی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ لندن میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر رمضان کی خوشی میں لائٹس لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان کے موقع پر لندن کی سڑکوں پر چاند اور تارے کی مختلف شکلوں کی خوبصورت لائٹس لگائی گئی ہیں۔

فوٹو: پی اے میڈیا
فوٹو: پی اے میڈیا

فوٹو: پی اے میڈیا
فوٹو: پی اے میڈیا

تبصرے (0) بند ہیں