کاکا رئیل میڈرڈ کو خیرباد کہنے کے خواہشمند
میڈرڈ: برازیل سے تعلق رکھنے والے رئیل میڈرڈ کے مڈفیلڈر کاکا نے کہا ہے کہ وہ دو ستمبر کو ٹرانسفر کھڑکی کے بند ہونے سے پہلے اسپینش کلب کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔
سنہ 2009 میں اٹالین کلب اے سی میلان سے اس وقت کی ریکارڈ ٹرانسفر فیس اڑسٹھ ملین یورو کے عیوض رئیل میڈرڈ ٹرانسفر ہونے والے کاکا اسپین میں آ کر اپنی پرانی فارم میں نظر نہیں آئے۔
اس کے سابقہ باس، کرلو انسلوتی کی رئیل منتقلی کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ وہ ایک بار پھر اپنی پرانی فارم بحال کر لیں گے تاہم، اسکو کی سائننگ اور گریتھ بیل کی آمد نے انہیں ریزرو کھلاڑیوں میں ڈال دیا۔
ڈیپورتیوولاکورونہ کے خلاف جمعرات کو چار گولوں کی فتہ میں دو گول اسکور کرنے کے بعد انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ کلب چھوڑنا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ اچھے انداز سے راہیں جدا کرنے کے لئے میرے اور کلب کے لئے یہ مناسب وقت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انسلوتی سے بات کی ہے اور کلب میں اس بارے میں سب کو پتا ہے- میرے والد (اور ایجنٹ) اس حوالے سے کلب سے بات چیت کر رہے ہیں اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک پروفیشنل کی حیثیت سے ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کام اور ٹریننگ جاری رکھیں تاہم ان کے والد اس حوالے سے چیزیں دیکھ رہے ہیں۔