• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C
Live Arrest Of Imran Khan

پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے 540 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا

شائع May 13, 2023

پنجاب پولیس نے جمعہ کو تحریک انصاف کے 540 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا ہے، جن پر لاہور میں کور کمانڈر کے گھر، صوبے بھر میں نجی اور سرکاری عمارتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کی گاڑیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں سیف سٹی اتھارٹی کے نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فون کی ویڈیو ریکارڈنگ اور نجی کیمروں کی مدد سے کی گئیں۔

پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں 9 مئی سے اب تک پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 205 کیسز درج کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025