• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

حساس تنصیبات پر باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران خان کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

شائع May 17, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کے لیے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے۔

ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا اور بہت چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘ کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025