• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج کردی

شائع May 25, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل تیمور ملک نے عدالت کو بتایا کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ راولپنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں۔

عدالت نے ہدایت کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025