• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
Live Arrest Of Imran Khan

مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی

شائع June 2, 2023

مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدالتی حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پی ٹی آئی کے تمام 13 کارکنوں کو 9 مئی کے فسادات اور مختلف فوجی اور ریاستی تنصیبات پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ان کے خلاف قانون کی 19 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت مردان نے تمام 13 گرفتار افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025