• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

پاکستانی راستے سے افغانستان میں نیٹو سپلائی بحال

شائع September 4, 2013

۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

پشاور: چار مہینے تعطل کے بعد پاکستان سے افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔

تیل کی ترسیل کرنے والے ٹھیکے داروں نے آئے دن اپنی گاڑیوں پر حملوں کے بعد جون میں تیل سے بھرے ٹرک افغانستان لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔

لیکن بدھ کو ایک ٹھیکے دار آزاد خان آفریدی نے بتایا کہ انہیں ایک نجی کمپنی کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو کراچی سے طورخم تک نیٹو ٹرکوں کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔ اس پیش رفت کے بعد انہوں نے ترسیل کا کام شروع کر دیا۔

آفریدی کے مطابق ٹھیکے داروں نے حکومت کی جانب سے اضافی سیکورٹی کی عدم فراہمی کے بعد تیل کی ترسیل روکی تھی۔

آفریدی نے بتایا کہ چار نیٹو ٹرک طورخم سرحد پر پہنچنے کے بعد اس وقت سیکورٹی کلئیرنس کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

ان چار ٹرکوں کو فرنئٹیر کارپس کی اضافی سیکورٹی بھی مہیا کی گئی تھی۔

ایک مقامی عہدے دار معراج خان اور انٹیلیجنس افسر نے بھی اس بحالی کی تصدیق کیہے۔

افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کو سامان کی ترسیل میں پاکستانی راستہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی سرحدی چیک پوسٹ پر امریکی فضائی حملے میں چوبیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد نومبر دو ہزار گیارہ سے جولائی دو ہزار بارہ تک بطور احتجاج نیٹو سپلائی روک دی تھی۔

بعد میں امریکا اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دو ہزار پندرہ کے اختتام تک نیٹو سپلائی کی اجازت دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025