سعودی عرب میں دو شہریوں کا سر قلم

شائع September 5, 2013

۔۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔

 ریاض: فوجی حکام نے جمعرات کے روز قتل کے مختلف واقعات میں جرم ثابت ہونے پر ریاض میں دو شہریوں کے سر قلم کردئیے ہیں۔

سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کی جانب سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہشان النطائفت نے اپنے ساتھی شہری محمد الدوسیری کو ایک تنازعہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

ایک اور قتل محمد القحطانی نے ساتھی سعودی شہری کو موت کے گھاٹ اتار کرکیا۔

اے ایف پی کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2012ء میں قدامت پسند مملکت میں    76افراد کو سزائے موت دی گئی۔

جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے یہ تعداد 69 بتائی ہے۔

ریپ، قتل، ارتداد، مسلح ڈکیتی اور منشیات فروشی تمام ایسے جرائم ہیں جن کی تیل کی دولت سے مالامال خلیجی ریاست کے قانون کے تحت سزا موت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025