• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے یورپی یونین نے مزید 10 لاکھ یورو جاری کردیے

شائع September 26, 2023
سیلاب نے گزشتہ ہفتوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر متاثر کیا—فائل فوٹو: آن لائن
سیلاب نے گزشتہ ہفتوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر متاثر کیا—فائل فوٹو: آن لائن

یورپی یونین نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے امداد کی مد میں اضافی 10 لاکھ یورو جاری کردیے ہیں، سیلاب نے گزشتہ ہفتوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر متاثر کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی فنڈنگ رواں برس کے آغاز میں پاکستان کے لیے امداد کی مد میں مختص کیے گئے ایک کروڑ 65 لاکھ یورو کے علاوہ ہے تاکہ تنازعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ آبادی کی مدد کی جا سکے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں غیرمحفوظ آبادی کی انتہائی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک نے کہا کہ پاکستان میں خوفناک سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نئے سلسلے نے ملک کے کچھ حصوں میں ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے، یورپی یونین کی اضافی فنڈنگ غیرمحفوظ آبادی کی مدد کرے گی جو وہ اپنی معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس فنڈنگ کا استعمال گھروں اور بنیادی خدمات مثلاً پانی، صفائی اور صحت کو پہنچنے والے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے بے گھر ہوجانے والے افراد کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا جو اپنے علاقوں میں واپس آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024