• KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Ghaza Conflict

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مثال قرون وسطیٰ میں بھی نہیں ملتی، نگران وزیراعظم

شائع November 15, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ اور ہولناک کارروائیوں کی مثال قرون وسطیٰ میں بھی نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہ احساس ہورہا ہے کہ اگر ہم جنگی اخلاقیات کی تعریف پر دوہرا معیار اپنا لیں تو یورپ میں بالخصوص روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات کے تناظر میں ہم اسے علیحدہ علیحدہ انداز میں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ اور ہولناک کارروائیوں کی قرون وسطیٰ میں بھی شاید کوئی مثال نہیں ملتی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025