مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، نواز شریف

12 دسمبر 2023
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات کے دائرے سے باہر آنے کی ضرورت ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات کے دائرے سے باہر آنے کی ضرورت ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی جماعت 8 فروری کے انتخابات کے بعد اقتدار میں آئی تو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلع ملتان کے لیے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذات کے دائرے سے باہر آنے کی ضرورت ہے، ملک نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اسے بحرانوں سے نکالا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح بااختیار حلقوں کی حماقتوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں ایک ترقی پذیر ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں، میرے دور میں 2017 تک مہنگائی، دہشت گردی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی، لوگ خوش تھے۔

انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے کہا کہ اگر پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوئی تو عوام کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری اُن پر عائد ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں