صدر مملکت ممنون حسین کی اعوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کا ایک منظر۔ اے پی پی فوٹو۔
صدر مملکت ممنون حسین کی اعوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کا ایک منظر۔ اے پی پی فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب صدر ممنون حسین پیر کو ملک کے 12ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا۔

جمہوری تاریخ کی یادگار تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی جنہوں نے آئین کے مطابق ایک جمہوری صدر کی حثیت سے پورے پانچ برس تک صدر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ تقریب میں کابینہ کے اراکین، پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز اتوار کو اپنی مدت صدارت مکمل کر لی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے باوجود آصف زرداری کی جانب سے ممنون حسین کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے برسراقتدار آنے والی مسلم لیگ ن نے 30 جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے حریف اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں