• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

چمن بارڈر پر گاڑیاں روکے جانے کے خلاف آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کی بلوچستان میں ہڑتال کی دھمکی

شائع December 25, 2023
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن نے چمن بارڈر پر گاڑیاں روکے جانے کے خلاف بلوچستان میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

چیئرمین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ چار ہزار سے زائد گاڑیاں چمن بارڈ پر اسلحہ کے زور پر روک دی گئی ہیں، پابندی کے بعد سے مزدور اتحاد نے ہزاروں گاڑیوں کو روکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے مذاکرات بھی تاحال نہیں ہوسکے، دوماہ سے گاڑیوں کے ساتھ پھنسے ڈرائیورز اور ان کے اہلخانہ پریشان ہیں۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں توصوبے بھر میں ایندھن کی ترسیل بندکردی جائے گی ۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025