معروف ادا کار نثار قادری انتقال کر گئے

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023
نثار قادری فالج کے مرض میں مبتلا تھے—پی ٹی وی نیوز
نثار قادری فالج کے مرض میں مبتلا تھے—پی ٹی وی نیوز

ماضی کے معروف ادا کار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انیس سو چھیاسٹھ میں نشر ہونے والے ڈرامہ ’دیواریں‘ سے کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق نثار قادری نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی۔

نثار قادری نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے، انہیں دو ہزار سولہ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

ٹی وی ڈرامے ’ ایک حقیقت ایک افسانہ ’ میں ان کا دلکش جملہ ’ ماچس ہوگی آپ کے پاس؟ ناظرین میں کافی مقبول ہوا۔

2010 کی دہائی کے وسط میں وہ چہرے کے فالج کا شکار ہوئے اور اس دوران وہ اسکرین سے غائب رہے، ان کے مشہور ڈراموں میں ’خواہشیں‘، ’پورے چاند کی رات‘، ’آدھی دھوپ‘، ’نجات‘ شامل ہیں۔

انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں، نثار قادری کی تدفین آج راولپنڈی میں کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں