کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کروڑوں روپے کا نقصان
کشمور میں گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا، سوئچ یارڈ میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ گڈو پاور پلانٹ کے 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے سوئچ یارڈ میں رات گئے فنی خرابی کے باعث دھماکا ہوا تھا۔
دھماکے کے بعد آگ لگنے سے تمام لائنیں ٹرپ کرگئیں، لائنیں ٹرپ ہو نے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق متبادل لائنوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جا رہی ہے۔











لائیو ٹی وی