• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

اسلام آباد: آبپارہ مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

شائع January 3, 2024
فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں—فوٹو:ڈان نیوز
فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں—فوٹو:ڈان نیوز

اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں اور گفٹ شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آگ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگی جو تیزی سے پھیلی اور پانچ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا جب کہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025