• KHI: Cloudy 31.5°C
  • LHR: Sunny 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C
  • KHI: Cloudy 31.5°C
  • LHR: Sunny 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C

کوئٹہ کا حاجی کیمپ دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے، نگران وزیر مذہبی امور

شائع اپ ڈیٹ
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے حجاج سروس میں کوئی کمی نہ رہے۔ فائل فوٹو:اسکرین شاٹ
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے حجاج سروس میں کوئی کمی نہ رہے۔ فائل فوٹو:اسکرین شاٹ

نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا حاجی کیمپ دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ حاجی کیمپ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور سندھ کے بعد کوئٹہ کا دورہ کیا ہے، حاجی کیمپ کے دورے کا مقصد حالات کا جائزہ لینا ہے، سندھ حاجی کیمپ کے دورے پر پتہ چلا کہ 50 برس تک کمروں کی دیواروں پر چونا تک نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جہاں شاندار گفتگو ہوئی، کوئٹہ کے تمام علما اجلاس میں شریک ہوئے جہاں سیر حاصل گفتگو کی گئی، کوئٹہ کے حاجی کیمپ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، گزشتہ سال 4 ہزار حجاج کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے حجاج سروس میں کوئی کمی نہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026