• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

لاہور: اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی، 4 بچے جاں بحق

شائع January 5, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آگ چوک باب اعظم میں بلڈنگ کے 5 ویں فلور پر لگی، جاں بحق بچوں میں 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسمٰعیل شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھ اکہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025