• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

شائع January 15, 2024
حکام نے مزید بتایا کہ  ریسکیو کا کام جاری ہے، اپ ٹریک کو بھی جلد بحال کردیاجائے گا—فائل فوٹو: اے ایف پی
حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، اپ ٹریک کو بھی جلد بحال کردیاجائے گا—فائل فوٹو: اے ایف پی

بن قاسم ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کی تصدیق کی، تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ بن قاسم اسٹیشن کےقریب شالیمارایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتریں، ریلوے پی ڈبلیو آئی یونٹ کے عملےنے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرکے ڈاؤن ٹریک کوکلیئر کر دیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، اپ ٹریک کو بھی جلد بحال کردیاجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025