سمتھ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے فٹ قرار
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ کو پاؤں کے آپریشن سے بحالی کے بعد اکتوبر میں پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سمتھ گزشتہ سال جون میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاؤں زخمی ہونے کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں جبکہ ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے کی تشخیص ہوئی تھی۔
سمتھ ٹیسٹ کے بعد پانچ ایک روزہ میچز کیلئے ایک روزہ انٹرنیشنل سکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے تاہم سلیکشن کنوینئر انڈریو ہڈسن نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی بحالی ابھی تک مشکوک ہے۔
ہڈسن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقیناً آئندہ دو ہفتوں میں آپریشن کے بعد گریم کی بحالی کی اصل حقیقت کو جاننا ہوگا۔
بلاشبہ ہم گریم کی حالت کو انتہائی احتیاط سے مانیٹر کریں گے اور ابتدائی مراحل میں ان کی واپسی کے دوران ان پر بہت زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
لگ سپنر عمران طاہر جو گزشتہ سال آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے تھے اور جس کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا،ان کی بھی رابن پیٹرسن کے ساتھ فرنٹ لائن سپنر کے طور پر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جہاں امکانی طور پر سپن کیلئے ساز گار حالات ہوں گے۔
فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر جو ٹیسٹ ٹیم کا اہم رکن بن چکے تھے کو ایک روزہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،وہ جنوری 2012ء کے بعد سے کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیلے ہیں اور ایک روزہ میچز سے تین سال سے زائد عرصہ باہر رہنے کے بعد یہ ان کا واحد میچ تھا۔
جیکس کیلس کو ونڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
کیلس چیمپئنز ٹرافی کیلئے دستیاب نہیں تھے،تاہم حال ہی میں انہوں نے2015ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کیلئے ٹیم کا حصہ بننے سے تناظر میں رواں سال کے آخر میں بھارت کیخلاف ہوم ایک روزہ سیریز کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ : گریم سمتھ(کپتان)،ہاشم آملہ،اے بی ڈویلئرز(وکٹ کیپر)،جے پی ڈومنی،فاف ڈوپلسز،ڈین ایلگر،عمران طاہر،جیکس کیلس،روری کیلین ویلڈٹ،مورنی مورکل،ایل وائیرو پیٹرسن،رابن پیٹرسن،ورنن فلینڈر،ڈیل سٹین اور تھامی تسولیکیل(وکٹ کیپر)
ایک روزہ سکواڈ: اے بی ڈویلےئرز(کپتان،وکٹ کیپیر)،ہاشم آملہ،کوینٹون ڈی کوک،اے پی ڈومنی،فاف ڈوپلسز،عمران طاہر،ریان میکلارن،ڈیوڈ ملر،مورنی مورکل،وائن پارنل،رابن پیٹرسن،ورنن فلینڈر،گریم سمتھ،ڈےئل سٹائن اور لون وابو تسو تسوبے۔