• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

پشاور: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

شائع January 17, 2024 اپ ڈیٹ January 17, 2024 07:54am
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور کے نواحی علاقے چمن کورونہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور تھانہ ریگی کے نواحی علاقہ چمن کورونہ میں دہشت گردوں نے ڈیوٹی کے بعد گھر جانے والے 2 پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔

زخمی اہل کاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرسلین نامی ایک اہلکار چل بسا۔

شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کردی گئی جس میں شہید کے لواحقین اور پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026