• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

قومی ٹیم ہاکی کے کھلاڑیوں اور ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف

شائع February 2, 2024 اپ ڈیٹ February 2, 2024 05:22pm
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہیں، ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی گرانٹ ملنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں۔

ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس تک ادا نہیں کیے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حال ہی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026